وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی چودھری نصیر احمد عباس اور سعد وسیم نے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔

ملاقات میں حلقہ کے سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مزید خبریں

Back to top button