سندھ حکومت صوبے بھر میں عوامی فلاح کے وژن کے تحت تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی مختلف وفود سے ملاقات، سائلین کے مسائل بھی سنے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں عوامی فلاح کے وژن کے تحت تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،مختلف اضلاع میں سڑکوں، ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم، آبپاشی، توانائی اور شہری سہولیات کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں،سندھ حکومت کی ترجیح کی بروقت تکمیل، معیار کی نگرانی اور عوام کو عملی فائدہ پہنچانا ہے،کراچی سمیت تمام شہروں میں انفرااسٹرکچر کی بہتری اور شہری ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا مقصد شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے اسپتالوں کی بہتری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو مفت علاج کی سہولت دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں،تعلیم کے میدان میں اسکولوں کی بحالی، تعلیمی معیار بہتر بنانے اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرام جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button