سندھ حکومت نے بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے ہیں،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے منصوبے شہر کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے،کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ اس شہر کی ضروریات کو ترجیح دی ہے،سندھ حکومت کراچی کو جدید، ترقی یافتہ اور عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کے وژن پر تیزی سے عمل پیرا ہے،شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے جیسے میگا منصوبے کراچی کی ٹریفک کے مسائل کے حل اور شہری رابطوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے

کراچی پورٹ تا قیوم آباد کوریڈور منصوبہ بندرگاہی اور تجارتی ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنائے گا، جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے

پیپلز بس سروس کے تحت جدید الیکٹرک بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں،ایک ہزار الیکٹرک بسوں کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 500 ای وی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے،کراچی کی بلدیاتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بھی بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے،کے ایم سی کو مالی طور پر مزید مستحکم بنانے کے لیے تقریباً 13 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھاشہر بھر میں مرمت و بحالی کے کاموں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے، برساتی نالوں اور اسٹارم واٹر ڈرینز کی صفائی کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،سندھ حکومت کراچی کے تاریخی ورثے کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے،ایمپریس مارکیٹ کی بحالی حکومت سندھ کی تاریخی ورثے کی بحالی کے عزم کا عملی مظہر ہے،کراچی میں شہری سہولیات، پارکس، کھیلوں کے میدانوں، سڑکوں اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے

گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم، سائٹ انڈسٹریل ایریا کی سڑکوں کی بحالی اور کراچی کو مزید کاروبار دوست شہر بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، شرجیل انعام میمن

صحت کے شعبے میں بھی کراچی کے بڑے اداروں کی توسیع اور بہتری کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں ، شرجیل انعام میمن

مالی سال 2026-27 کا بجٹ کراچی کے روشن مستقبل، جدید انفراسٹرکچر، بہتر ٹرانسپورٹ، مؤثر بلدیاتی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سندھ حکومت شہر کے مسائل کے مستقل حل اور عوام کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button