ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سینئروزیرسندھ شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ ماحول کے تحفظ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوام کا تعاون اور کردار ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام درخت لگانے، پانی کے ضیاع سے بچنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے جیسے اقدامات کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، حکومتِ سندھ ایک صاف، سرسبز اور پائیدار ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button