دبئی گون ،گوادر آن :پاکستان کا معاشی دھماکہ اور قطر کے ساتھ بڑے دفاعی معاہدے کی تیاری

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان نے عالمی سفارتی محاذ کے ساتھ ساتھ معاشی اور دفاعی میدان میں بھی بڑی کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دی ہیں۔ 21 اپریل 2026 کا دن اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کہ ایک طرف اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مابین دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، تو دوسری طرف پاکستان نے ایک بڑا ‘معاشی دھماکہ’ کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

​تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث دبئی سے سرمایہ کاروں اور بڑی شپمنٹ کمپنیوں کا رخ اب پاکستان کی بندرگاہوں، بالخصوص گوادر کی طرف ہو گیا ہے۔ گوادر اپنی سٹریٹیجک اہمیت اور محفوظ ماحول کی وجہ سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اسے ‘مستقبل کا دبئی’ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے گوادر پورٹ اب مکمل طور پر آپریشنل ہو چکی ہے، جہاں عالمی تجارتی جہازوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

​پاکستان نے اپنی معاشی خودداری کا ثبوت دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات (UAE) کو ساڑھے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی شروع کر دی ہے۔ یو اے ای کی جانب سے اچانک رقم واپسی کے مطالبے پر پاکستان نے 17 اپریل کو 2 ارب ڈالر ادا کر دیے ہیں، جبکہ بقیہ ڈیڑھ ارب ڈالر بھی آئندہ چند روز میں ادا کر دیے جائیں گے۔ اس مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں، جبکہ قطر کی جانب سے بھی 2 ارب ڈالر کا ہنگامی مالی تعاون متوقع ہے۔

​دفاعی محاذ پر بھی پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد اب قطر کے ساتھ بھی ایک بڑا دفاعی معاہدہ ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت قطر کے ایئر بیسز کا کنٹرول پاکستانی دستوں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی فورسز کی موجودگی کے بعد سے وہاں کوئی مشکوک حملہ نہیں ہوا، جس نے خطے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد مزید بڑھا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اب مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے دفاعی کردار کی جگہ لے رہا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی ہے۔

​اس اہم صورتحال اور معاشی پیش رفت کی تفصیلات صحافی شکیل ملک کا وی لاگ ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button