شاہ رخ خان کے بنگلے’منت‘میں 8 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور اور لگژری گھر’منت‘میں اس غیر متوقع واقعے نے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 8 فٹ لمبا سانپ دیکھا گیا جس کے بعد فوری طور پر اسنیک ریسکیور کو طلب کیا گیا۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ دھامن یعنی انڈین ریٹ اسنیک ہے جسے گھر کے لان اور صحن کے قریب دیکھا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔
ریسکیور نے طویل سانپ کو بحفاظت پکڑ لیا اور محکمہ جنگلات کو واقعے سے آگاہ کرنے کے بعد اسے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ سہانا خان، دیپیکا پڈوکون اور ابھیشیک بچن سمیت کئی معروف اداکار نظر آئیں گے۔



