میرپورخاص: شبیر احمد قائم خانی کی متعدد شخصیات کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

میرپورخاص (شاھد میمن) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی کی مختلف افراد کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت کی تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے سابق حق پرست چیئرمین کامران شیخ بھائی کے بڑے بھائی ڈاکٹر عمران شیخ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ میر پور خاص کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارجز آفاق خان، سلیم میمن اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اخلاص احمد، عمران قائم خانی سمیت یوسی انچارج نعمان بھی موجود تھے، سابق رکن سندھ اسمبلی ظفر راجپوت کی اہلیہ کے انتقال پر مرحومہ کے بھائیوں حاجی یوسف خان، رفیق خان اور دیگر سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع ڈسٹرکٹ کے اراکین شفیق قائم خانی، سابق سیکٹر ممبر عبداللہ رمضان بھی موجود تھے بعدازاں سابق وزیر شبیر احمد قائمخانی ن کوٹ غلام محمد رئیس حبیب اللہ خان بھرگڑی کے انتقال پر ان کے گوٹھ کلواری جا کر مرحوم کے صاحبزادے ریئس قادر بخش بھرگڑی اور بھانجے رکن سندھ اسمبلی رئیس نور احمد خان بھرگڑی اور ریئس ڈاکٹر محمد ہاشم بھرگڑی سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع ڈسٹرکٹ کے رکن شفیق احمد قائم خانی، کوٹ غلام محمد کے ٹاؤن ممبر افتخار قائم خانی بھی موجود تھے، سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے کوٹ غلام محمد ٹاؤن کے رکن حاجی فرحان کے والد حاجی اللہ دین خان کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کے اراکین شفیق قائمخانی، عمران قائم خانی کوٹ غلام محمد کے جوائنٹ ٹاؤن انچارج غالب قائم خانی، ٹاؤن ممبر افتخار قائم خانی بھی موجود تھے، سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے پارٹی کے سابق ذمہ دار شعیب شکیل کے والد شکیل احمد خان کے اچانک انتقال پر ان کی رہائشگاہ جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، موجود تھے سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محمد اقبال خان اور ماسٹر قطب الدین کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع مرحوم کے بھائی ڈاکٹر اشتیاق احمد کے صاحبزادے خالد اقبال سمیت ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارجز آفاق خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اخلاص احمد، عمران قائمخانی، لیاقت پیرزادہ بھی موجود تھے، سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب قریشی کے نوجوان بھتیجے ارسلان سرور قریشی کےانتقال پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع ہر ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن عمران قائم خانی بھی موجود تھے، سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی بھائی نے سلیم خان قائمخانی کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رازق، جوائنٹ انچارج محمد علی شاہ، ممبر شفیق، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج شاہد عالم و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔



