شجاع آباد میں میپکو افسر پر مہمان لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام، مقدمہ درج


شجاع آباد(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے ضلع شجاع آباد میں میپکو کے افسر پر ایک مہمان لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مظہر نامی ملزم سکندرآباد سب ڈویژن میں لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات ہے، جس نے مبینہ طور پر لڑکی کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر ایک ویران باغ میں لے جاکر اپنی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر جمع ہوگئے، جس پر ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔