ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر2ایرانی پرچم بردار خالی ٹینکروں کو نشانہ بنایا،امریکی سینٹکام کی تصدیق

امریکی افواج نے 70 سے زائد آئل ٹینکرز کو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا نکلنے سے روک دیا: سینٹکام

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینٹرل کمانڈ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے 2 ایرانی پرچم بردار خالی ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے، دونوں ٹینکرناکہ بندی کی خلاف ورزی کررہے تھے، ایک اور ایرانی پرچم بردار ٹینکر کو بھی غیرفعال کردیا گیا، یہ تینوں ٹینکرز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے 70 سے زائد آئل ٹینکرز کو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا نکلنے سے روک دیا، سینٹکام کی جانب سے کہا گہا کہ ان جہازوں میں 166ملین بیرل یعنی 13 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تیل موجود تھا، آپریشن فریڈم پروجیکٹ کے تحت ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری ہے،

مزید خبریں

Back to top button