گجرات: سکول بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار، ٹیچرز اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی

گجرات(جانوڈاٹ پی کے)جی ٹی روڈ مڑرایاں کے قریب تیز رفتار سکول بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث ٹیچرز اور طلبا سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیور،ٹیچرز سمیت 6 طلبا کو گہری چوٹیں آئی ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی ہسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ بس میں گوجرانوالہ کے ایک سکول کے بچے اور دیگر سٹاف موجود تھا۔سکول بس سیر و تفریح کیلئے اسلام آباد سے واپس گوجرانوالہ جارہی تھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button