اسکول بجٹ میں بڑی اصلاح : 34 ہزار سے زائد ڈی ڈی اوز کی تصدیق مکمل

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)محکمہ خزانہ سندھ نے تعلیمی اداروں کے مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے 34 ہزار سے زائد نامزد ڈی ڈی اوز (Drawing & Disbursing Officers) کی تصدیق مکمل کر لی ہے۔
نئے نظام کے تحت اب اسکول سربراہان اپنے اداروں کے بجٹ کو براہِ راست استعمال کر سکیں گے اور ضروریات کے مطابق فوری طور پر اخراجات اور مسائل کو حل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
اس اقدام کا مقصد اسکول سطح پر مالیاتی خود مختاری کو فروغ دینا اور انتظامی تاخیر کو کم کرنا ہے، تاکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق اس اصلاح کے ذریعے اسکولوں کی ضروریات جیسے مرمت، سہولیات کی بہتری اور ہنگامی اخراجات کو مقامی سطح پر زیادہ مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے گا۔



