لاہورمیں3بچوں کی قاتل سگی ماں نکلی،اعتراف جرم کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورکے علاقے اچھرہ میں 3بچوں کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،تینوں بچوں کی قاتل سگی ماں نکلی،خاتون نے تفتیش میں اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران بچوں کی والدہ کا کردار مشکوک پایا گیا، شواہد اور بیانات کی بنیاد پر خاتون کے خلاف مضبوط کیس قائم کیا گیا، خاتون نے مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت واردات کی، واقعہ کے بعد خود کو بے قصور ظاہر کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا۔پولیس کا کہناتھا کہ خاتون میڈیکل کے بہانے گھر سے نکلی اور بعد میں شوہر کو فون کر کے بلایا، واپس آ کر صورتحال کو مختلف رخ دینے کی کوشش کی گئی،تحقیقات کے مطابق قتل کا الزام ساس پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی، گزشتہ رات گھریلو جھگڑے کو واقعہ کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، ملزمہ ردا سے مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ آج صبح لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع گھر میں سے تین کم سن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں جنہیں بے دردی کے ساتھ گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں

Back to top button