ایوانِ صدرکیخلاف بڑی سازش بے نقاب،زرداری افواہوں کو روندتے ہوئے جلد نئے مشن پر روانہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)ایوان صدر کیخلاف سازشوں کے جال بن دیے گئے اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو بیک وقت کئی محاذوں پر نشانہ بنا کر ملک میں سیاسی زلزلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ سنسنی خیز انکشافات کے مطابق جب پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کی میزبانی کر کے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا رہا ہے، ٹھیک اسی وقت سوشل میڈیا کے ذریعے یہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا گیا کہ صدر زرداری کو ایوان صدر سے نکال دیا گیا ہے یا وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر ملکی مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس زہریلے پروپیگنڈے کے پیچھے سرحد پار کے کچھ اکاؤنٹس اور اسلام آباد میں مقیم چند مشکوک عناصر ملوث ہیں جو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ صدر زرداری ان تمام افواہوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے اب ایک بڑے مشن پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ زراعت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں انقلاب لانے کے لیے چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا یہ دورہ بیجنگ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا، تاہم اس دورے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد سے مشروط کیا گیا ہے تاکہ عالمی مصالحت کے اس نازک مرحلے پر کوئی تعطل نہ آئے۔ دشمن قوتیں صدر کی بیماری اور تبدیلی کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ایوان صدر میں بڑے فیصلے ہو رہے ہیں۔




