علی پور چٹھہ: بوائز سکول میں چاقو بردار شخص داخل، طلبہ و اساتذہ کی دوڑیں

وزیرآباد(نامہ نگار) علی پورچٹھہ میں حیدری چوک میں واقع گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول میں ایک شخص چاقو لے کر گھس آیا، طلبہ و اساتذہ کی دوڑیں لگ گئیں،۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کا واقعہ پر نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر واقعہ کی رپورٹ طلب ۔

 وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں واقع بوائز سکول میں مقامی مخبوط الحواس شخص چاقو لے کر گھس آیا جسے دیکھتے ہی معصوم طلباء نے دوڑیں لگا دیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مقامی صحافی سید مظفر علی زیدی نے جب اس شخص کو چاقو پھینکے کا کہا تو وہ اسے بھی دھمکیاں دیتا رہا اور کہتا رہا کہ میں تمہیں بھی پوچھ لیتا ہوں، غور طلب بات یہ ہے دو چاقو اور ایک قینچی ہاتھ میں لیے یہ شخص بآسانی سکول میں جا کر کلاس روم میں ٹیچر کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا اور معصوم طلبا کو دھمکیاں دیتا رہا لیکن کرسی پر بیٹھے ٹیچر نے نہ اسے روکا اور ہی ہی اس کے ہاتھ سے چاقو چھیننے کی کوشش کی، جبکہ مین گیٹ پر کوئی سیکیورٹی گارڈ یا چوکیدار موجود نہیں تھا، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر کو انکوائری کے لیے آفس طلب کر لیا۔

مزید خبریں

Back to top button