سعودی کابینہ کا علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی کابینہ نے علاقائی کشیدگی پر قابو پانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوست ممالک کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی کابینہ اجلاس میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور حوثی ملیشیا کے حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

کابینہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور وسائل کے دفاع کے حق کا اعادہ کرتے ہوئے یمن کی جائز حکومت اور یمن میں امن و استحکام کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوششوں کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

سعودی کابینہ نے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے یا اس کی شناخت کو متاثر کرنے کی تمام کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا۔

اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، جبکہ مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حمایت کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button