سرگودھا پولیس کی بروقت کارروائی،اقدامِ قتل کا ملزم گرفتار

سرگودھا (نامہ نگار)سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے اقدامِ قتل کے ملزم مجاہد حسین گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے مخالف کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ میں شاملِ تفتیش کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button