وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، صوبے کی صورتحال پر گفتگو


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گلبرگ میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔