ساجدخان کی تباہ کن بولنگ،ویسٹ انڈیز344رنز پرڈھیر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی کے سامنے پوری ٹیم 344 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز73اور روسٹن چیس70رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ برینڈن کنگ نے46،شائی ہوپ نے29اور عامر جینگو نے26رنز اسکور کیے۔ تیگ نرائن چندرپال 15 اور کیوم ہوچ10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو بڑا نقصان پہنچایا۔دیگر پاکستانی بولرز میں محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز تک محدود رہی۔اب پاکستان کو میچ میں برتری حاصل کرنے کے لیے مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ پہلی اننگز میں خاطر خواہ سبقت حاصل کی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button