پاکستانی نژاد اوپرا اسٹار سائرہ پیٹر نے تاریخ رقم کردی

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں تاریخ رقم کردی، جہاں ان کے ساتھ 525 سے زائد مغربی کلاسیکل موسیقاروں نے کنسرٹ میں شرکت کی۔

کنسرٹ میں آل سولز آرکسٹرا کے علاوہ 400 آوازوں پر مشتمل ایک عظیم الشان کورس بھی شامل تھا، جس نے موسیقی کے اس یادگار پروگرام کو مزید شاندار بنا دیا۔

سائرہ پیٹر کو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ قرار دیا گیا ہے۔ انہیں حکومت پاکستان نے 2026 میں صدارتی اعزاز ’ستارۂ امتیاز‘ کیلئے بھی منتخب کیا ہے، جو انہیں آئندہ برس 23 مارچ کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صدارتی اعزازات کا اعلان ہر سال 14 اگست کو کیا جاتا ہے، جبکہ اعزازات اگلے برس 23 مارچ کو ایوانِ صدر اور چاروں گورنر ہاؤسز میں منعقد ہونے والی تقریبات میں دیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button