ملک میں محرم الحرام1448ہجری کاچاند نظر نہیں آیا،یکم محرم الحرام17جون بروزبدھ کو ہوگی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں محرم الحرام1448ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں ہوا جس میں علمائے کرام اور دیگر نے شرکت کی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزادنے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کسی مقام سے محرم کا چاندنظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم محرم الحرام17جون بروزبدھ کو ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ یوم عاشور جمعہ 26 جون کو ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں اپنی قیادت فیلڈ مارشل اور وزیراعظم پر ناز ہے، ان کی شبانہ روز محنت امریکا اور ایران کو ٹیبل پر لے کر آئی۔مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت تمام قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ خوارج، فتنہ الہندوستان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔



