کراچی: تیز رفتار ڈالا فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، پھول بیچنے والا باپ جاں بحق، 4 سالہ بیٹا شدید زخمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں بڑا بخاری سگنل کے قریب ایک تیز رفتار ڈالا بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں وہاں بیٹھے باپ اور بیٹا گاڑی کی زد میں آ گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 40 سالہ خادم موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا 4 سالہ بیٹا ذیشان شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش و زخمی بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا خادم اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ٹریفک سگنل پر پھول فروخت کر کے روزگار کماتا تھا، جبکہ دوسرا بچہ معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہا۔ خادم کا تعلق کورنگی سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button