اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، میاں بیوی زخمی، اسپتال منتقل


اوکاڑہ(رپورٹ:وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) جی ٹی روڈ نزد مکہ سی این جی کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے کیری ڈبہ اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں کیری ڈبہ میں سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
زخمیوں کو بعد ازاں ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
زخمیوں کی شناخت محمد عمران (32 سال) اور ان کی اہلیہ نائلہ مزمل (25 سال)، ساکنان ابراہیم کالونی اوکاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔