اوکاڑہ: اڈہ ستگھرہ میں موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم، 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) اڈہ ستگھرہ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 3 سالہ احمد ولد ذوالفقار، 25 سالہ ذوالفقار ولد نواب، 30 سالہ غلام زہرہ زوجہ محمد اصغر اور 5 سالہ ماہ نور دختر محمد اصغر شامل ہیں۔ ذوالفقار اور احمد کا تعلق 4 ون آر رینالہ سے جبکہ غلام زہرہ اور ماہ نور ستگھرہ اڈہ کی رہائشی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button