کراچی، نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ دو ماہ کے لیے بند

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) کراچی میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک جانے والا یونیورسٹی روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) حکام کے مطابق یہ بندش کے فور منصوبے کے تحت پانی کی نئی لائن بچھانے کے باعث کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 2.7 کلومیٹر طویل لائن ڈالی جارہی ہے۔

ترقیاتی کام کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک جبکہ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام کیا جائے گا۔

ترقیاتی منصوبے کے دوران 96 انچ اور 72 انچ قطر کی پانی کی لائنیں بچھائی جائیں گی، جس کی ڈیڈ لائن 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس اور KWSSIP حکام کے مطابق، تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الٰہ دین پارک کی جانب موڑا جائے گا تاکہ عوام کو کم سے کم دشواری ہو۔

مزید خبریں

Back to top button