چین سے پاکستانی چاول کے 60 ہزار میٹرک ٹن کے نئے آرڈرز، برآمدات میں مزید اضافے کی توقع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی چاول کی عالمی منڈی میں طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں چین نے پاکستان کو 60 ہزار میٹرک ٹن چاول کے نئے برآمدی آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے مطابق چینی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جس سے ملکی زرِمبادلہ میں اضافے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان جلد چین کو مکئی (کارن) کی برآمد بھی شروع کرے گا، جبکہ مستقبل میں چین سے مکئی اور چینی کی مزید برآمدی آرڈرز موصول ہونے کی بھی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ چین سمیت دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب ملکی برآمدات کے فروغ اور معیشت کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button