استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر بڑی رعایت، اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 40 سے کم کرکے 30 فیصد کر دی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی کرتے ہوئے اسے 40 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کر دیا ہے، جبکہ اس فیصلے کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں پر اب 30 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد دیگر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے علاوہ وصول کی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق حکومت نے مرحلہ وار ڈیوٹی میں کمی کا منصوبہ بھی ترتیب دیا ہے، جس کے تحت ہر سال ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ مالی سال 2029-30 تک اس اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ضروری ترامیم کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے چکی ہے، تاہم یہ اجازت ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد سے مشروط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button