عمران خان کے علاج میں کوتاہی کی ذمہ داری جیل اور عدلیہ پر ہوگی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی جیل اور عدلیہ کے پاس ہے، اگر ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار بھی یہی ادارے ہوں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور جیل کے علاوہ پمز میں بھی ان کے طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق بانی پی ٹی آئی خود بھی اپنے علاج سے مطمئن ہیں، جبکہ ان کی صحت سے متعلق معاملات پر متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق مختلف درخواستیں زیرِ سماعت ہیں، جبکہ ان سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button