مودی طلبہ سے معافی مانگیں،راہول گاندھی کا مطالبہ

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ طلبا کو اپنے دو مطالبات نہیں بھولنے چاہئیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد راہول گاندھی نے کہا کہ ایک مطالبہ طلبا پر حملے، تشدد اور انہیں مارنے میں شامل افراد کے خلاف کارروائی سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ اس نظام کے اصل ذمہ دار نریندر مودی کو بھارت کے طلبا سے معافی مانگنی چاہیے.

راہول گاندھی نے مزید کہا ہمارا تعلیمی نظام اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے، مجھے نہیں لگتا حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کر سکتی ہے لیکن دیکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button