لاہور،کتا کاٹنے سے زخمی بچی ایک ماہ بعد دم توڑ گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)کتے کے کاٹنے سے مبینہ طور پر گردن توڑ بخار میں مبتلا ہونے والی ایشال جاں بحق ہوگئی۔ایشال24مئی کو پیڈزمیڈیکل ایمرجنسی میو ہسپتال میں جاں بحق ہوئی۔امامیہ کالونی لاہور کی8سالہ ایشال کو مبینہ طور پر کتے کے کاٹنے سے بخار ہواتھا۔بچی کو ایک ماہ قبل میو ہسپتال بچہ ایمرجنسی میں اینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق ریبیز کیسز میں مکمل ویکسین کورس اہم ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق بچی کو ویکسین کا کورس مکمل نہیں کروایا گیا۔طبی ماہرین کے مطابق کتے کاٹے سے بھی گردن توڑ بخار ہوسکتا ہے،اینٹی ریبیز سے بھی گردن توڑ بخار ہوسکتا ہے۔



