قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال،کشیدگی کم کرنے پر زور


دوحہ (ویب ڈیسک)قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کوششوں کا جائزہ لیا جبکہ لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مجموعی علاقائی صورتحال بھی گفتگو کا حصہ رہی۔
قطری وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ خطے میں تناؤ میں کمی لائی جائے اور تمام تنازعات کو سفارتی اور پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دیرپا امن کے لیے جامع معاہدہ ضروری ہے۔
قطر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ خطے میں استحکام کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔