سعودی تنصیبات پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے،قطر

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اقدام ہے، حملے بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی اور کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے۔
قطر کا کہنا ہےکہ شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، برادر ملک سعودی عرب کے ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہتے ہیں۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیے اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورتحال اور سعودی عرب پرحالیہ حملوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔



