امریکا، ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی، قطر

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سفارتی پیش رفت کی خبروں نے عالمی توانائی منڈی کو مثبت اشارہ دیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی اور تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔ ایرانی مؤقف کے مطابق اس حوالے سے امریکی دعویٰ درست نہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران خطے کی اہم تجارتی اور توانائی گزرگاہوں کو سفارتی اور سیاسی دباؤ کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے امریکا پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button