امیرقطرکاوزیراعظم کو ٹیلیفون،قیام امن کیلیے کوششوں کی مکمل حمایت کااعادہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قطر کے وزیراعظم نے خلیجی بحران کے حل اور قیام امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت اور فیلڈمارشل و شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اور قطر کے برادر عوامِ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قطری وزیرِاعظم نے بھی ان جذبات کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے جوابی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے خلیجی بحران کے دوران امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ متعلقہ فریقین کے مابین امن معاہدہ بہت جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔



