پشاورہائیکورٹ کا قائد اعظم کو’’نادرا‘‘کے سامنے پیش ہونےکا حکم

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پشاورہائیکورٹ میں قائدِاعظم نامی شہری کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کیے جانےکیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللّٰہ خان نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری تاجر ہے اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لیگل نادرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کے باعث بلاک کیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو آئندہ حکم تک ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔




