بدین:آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین احتجاجی ریلی

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ڈویژنل چیئرمین غوثہ خان پٹھان، محمد امین نظامانی، غلام مصطفی کنبھار، نظیر احمد ملاح، نہال خان کھوسو، حافظ دین محمد، محبوب علی ملاح، اللہ بخش کاتیار اور ذوالفقار علی جمالي نے کی ریلی حیسکو ڈویژنل آفس سے اللہ والا چوک تک نکالی گئی جہاں شرکاء نے دھرنا بھی دیا۔

اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج عبداللطیف نظامانی کی کال پر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، جبکہ مشرف دور کے بعد نئی بھرتیاں نہیں ہوئیں جس کے باعث موجودہ ملازمین پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ حکومت واپڈا کی نجکاری کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کر رہی ہے احتجاج میں شریک ملازمین نے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی ممکنہ نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور ان کے دیگر جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، بصورتِ دیگر عبداللطیف نظامانی کی کال پر اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button