میرپورخاص،جائیداد سے حصہ نہ ملنے اوردھمکیوں سے تنگ معمرخاتون سراپا احتجاج

میرپورخاص(شاھد میمن،جانوڈاٹ پی کے) خاتون نے اپنے بھتیجوں پر زمین میں سے اس کا حصہ نہ دینے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے، اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے کوس گھر کی رہائشی معمر خاتون مہر خاتون پنہور نے اپنے بوڑھے شوہر جان محمد پنہور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کے پاس 25 ایکڑ زمین تھی جس میں وہ اور ان کے دو بھائی شیئر ہولڈر تھے اور میرے حصے میں 6 ایکڑ زمین بھی آتی ہے اس نے بتایا کہ اس کے بھائیوں کی موت کے بعد اس کے بھتیجے جان محمد، خان محمد اور سلیم اسے حصہ دینے کو تیار نہیں ہیں اور تھوڑی سی زمین رہائش کیلئے دی تھی وہ بھی چھین چکے ہیں اس نے روتے ہوئے کہا کہ وہ گھوم پھر کر خیرات مانگ کر پیٹ پالتی ہے لیکن اب بیماری کی وجہ سے اس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے اور اس نے اپنے ایک رشتہ دار کے پاس پناہ لے رکھی ہے جسے اس کے بھتیجوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کی تحقیقات کر کے اس کی زمین دلا کر اس کے ساتھ انصاف کریں۔

مزید خبریں

Back to top button