بدین:شادی لارج کے کاشتکاروں کا بااثرزمیندار بودوہالو کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے ) شادی لارج کے قریب واقع مختلف گاؤں جن میں حاجی یوسف لنڈ حاجی خدابخش لنڈ، ابنی ملاح رسول بخش لنڈ، پانڌی لنڈ اور دیگر دیہات شامل ہیں، کے رہائشیوں جن میں ڌڻي بخش لنڈ، رفیق لنڈ عیسو لنڈ، عبدالواحد لنڈ، افضل لنڈ، یوسف لنڈ اور دیگر چھوٹے زمین دار شامل ہیی نے بااثر زمین دار بودو ہالو اور اس کے ساتھیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا آ بادگاروں نے الزام لگایا کہ بااثر زمین دار اپنے اثر و رسوخ اور طاقت کے بل پر ان کا واٹر کور (آبپاشی کے لیے پانی کا راستہ) توڑ دیتا ہے جس کے باعث پانی سیم نالے میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اپنی زمینوں پر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا گزر بسر کر رہے ہیں، مگر بااثر بودو ہالو اور دیگر افراد نے ان کے حصے کا پانی زبردستی بند کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف متعدد بار مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے، حتیٰ کہ ایس ڈی او کی جانب سے بھی پولیس اسٹیشن کوسکی کو ہدایت دی گئی تھی کہ بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، مگر اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے واٹر پر لگایا گیا غیر قانونی شگاف بند کیا جائے، دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، اور انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے



