ماتلی: خاتون کا بااثرافرادپر بیٹے کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر پر مبینہ قبضے کا الزام، تحفظ کا مطالبہ

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی جانو ڈاٹ پی کے ) تلہار کی رہائشی کریمہ زوجہ غلام محمد لاشاری نے ماتلی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد خان لاشاری، غلام رسول، ذوالفقار علی اور محمد حنیف پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ افراد ان کے بیٹے محمد علی لاشاری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور مبینہ طور پر ان کے گھر پر قبضہ کرکے انہیں گھر سے بے دخل کر دیا ہے، جس کے باعث وہ اور ان کا خاندان شدید پریشانی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ کریمہ لاشاری کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ جان و مال کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے گھر کا قبضہ واپس دلایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایس ایس پی بدین سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں اور ان کے بیٹے محمد علی لاشاری کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ #

مزید خبریں

Back to top button