پیپلز پارٹی عہدیدار کی جانب سے مبینہ گالیاں دینے کیخلاف محکمہ ریونیو کے تپیداروں نے کام چھوڑ ہڑتال کردی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی کے عہدے دار کی جانب سے مبینہ گالیاں دینے کے خلاف محکمہ روینیو کے تپیداروں نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی سائلین رل گئے محکمہ ریونیو آفیس گولارچی شہید فاضل راہو کے تپےدار بھیموں کولہی کو پیپلز پارٹی گولارچی کے عہدے دار محمد سموں کی جانب سے مبینہ طور پر مغلظات سنانے پر آل تپیداروں اتحاد کی اپیل پر ریونیو آفیس گولارچی کے تپیداروں نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی اس موقع پر تپیداروں نے تپیدار علی نواز کھوسہ منور زیندپور اور بھیموں کولہی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا مظاہرین نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پیپلز پارٹی کے عہدے دار کو فوری طور پر معافی مانگنے کے لیے کہا انہوں نے کہا کہ جب تک ساتھی تپیدار سے معزرت اور انصاف نہیں کیا جاتا تب تک تپیداروں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا دوسری جانب کام کاج کے سلسلے میں آئے ہوئے لوگ تپیداروں کی ہڑتال کے سبب رل گئے وہ سارا دن ہڑتال کے خاتمے کا انتظار کرتے رہے پھر مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے



