پیپلزپارٹی کاکل مینارپاکستان جلسہ لٹک گیا!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی لاہور کا25جولائی کو مینارپاکستان پرگرینڈ جلسے کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا، پولیس اور پی ایچ اے نے ضلع انتظامیہ کو منفی رپورٹ جمع کرادی، پولیس نے جلسے کے لیے پہنچی کرسیاں، جنریٹر اور ڈیکوریشن سے لدے ٹرک گیٹ پر روک دیے۔پیپلز پارٹی نے کل25جولائی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس میں صدر زرداری، بلاول اور آصفہ بھٹو کو شرکت کرنی ہے۔معلوم ہواہے کہ آج پولیس نے جلسہ گاہ آئے سامان سے لدے ٹرک باہر ہی روک دیے، پولیس اور پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کو منفی رپورٹ جمع کرادی جس میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان فیملیز کا تفریحی مقام ہے یہاں مناسب نہیں، جلسے سیکیورٹی خدشات ہیں۔ اسی طرح پی ایچ اے نے جلسے کے لیے زر ضمانت کے طور پر 60 لاکھ روپے مانگ لیے، جلسے کی اجازت کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس تک نہیں بلایا، جلسے کی اجازت ڈی سی لاہور سے مشروط ہے۔ پی ایچ اے نے مینار پاکستان پارک متاثر ہونے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہ دینے کی تجویز دی ہے۔



