دیپال پور:حجرہ شاہ مقیم میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2 فرار

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود قبرستان پھلاہی والا کے قریب پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار تین مشکوک اشخاص کو روکا گیا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے فصل مکئی میں چھپ گئے جوابی فائرنگ بھی ہوئی کراس فائرنگ میں ایک مبینہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے زخمی ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلا جسےاسپتال منتقل کردیا گیا فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس مقابلے کا مقدمہ ایس ایچ او سید علی رضا شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے



