پولیس اہلکاروں نےشہریوں کو لوٹنا معمول بنالیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو لوٹنا معمول بنا لیا۔لاہور کے علاقےشادباغ کے علاقے میں پولیس یونیفارم میں ملبوث اہلکار نے موبائل فون شاپ کے مالک سے اسلحہ کےزور پر25ہزار روپے جاز کیش اپنے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرالیے،ایف آئی آر کے مطابق محمد تنویر نامی شخص نے یاسین موبائل کے نام سے دکان بنا رکھی ہے
پولیس وردی میں ملبوث ایک اہلکار نے زبردستی اسلحہ کے ذورپر دکاندار محمدتنویر کے موبائل فون سےTILL IDکے25ہزار روپے جاز کیش پر ٹرانسفر کر لیے،دکاندار کے شور کرنے پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے اہلکار کو پکڑ کر تھانہ شادباغ پولیس کے حوالے کر دیا،اہلکار کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی جو شاہدرہ ٹاﺅن کا رہائشی ہے،تھانہ شادباغ پولیس نے دکاندار محمد تنویر کی مدعیت میں 155Cاور382کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔



