شیخوپورہ:گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

شیخوپورہ(رپورٹ:عبدالمجید/جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم شریف کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا پانی کی فراہمی پر عملدرآمد جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ اور نیسلے کے تعاون سے گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر سیف الاسلام خٹک ، سی ای او ایجوکیشن رانا نعیم عباس سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جا رہے ہیں ، جس سے عوام صاف پانی جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا عوام کی صحت کے لیے یہ ایک نہایت احسن اقدام ہے،ان کی پالیسی عوام کو روشن مستقبل کی فراہمی، صحت اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور شہری وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام دوست اقدامات کے مترادف ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button