صبا قمرڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کےکردار میں نظر آئیں گی؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کی اطلاعات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک نجی چینل کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے انمول پنکی پر مبنی ایک ڈرامہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں معروف اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈرامے سے متعلق ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں صبا قمر پروڈیوسرز اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کے ساتھ موجود ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ صحافی شاہزیب خانزادہ کو ڈرامے کا مصنف قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس مجوزہ ڈرامے پر تنقید کی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے معاملے پر ڈرامہ بنانا مناسب نہیں جس کا مقدمہ ابھی زیرِ سماعت ہو۔بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ ملک کی اہم تاریخی اور ادبی شخصیات جیسے فاطمہ جناح، بانو قدسیہ اور ڈاکٹر عارفہ سیدہ کی زندگیوں پر مزید کام کرنے کے بجائے متنازع شخصیات کو موضوع کیوں بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button