پنگریو میں نوجوان مزدور کی مبینہ خودکشی، گھر کے قریب درخت سے لٹکی لاش برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)پنگریو کے قریب ملکانی شریف کے علاقے میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے 25 سالہ نوجوان مزدور گلاب کولہی نے مبینہ طور پر گھر کے قریب درخت سے رسی باندھ کر پھندا لے کر خودکشی کرلی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پنگریو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد متوفی کے ورثا سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر ورثا نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اصل میں جھڈو کے رہائشی ہیں اور مزدوری کی غرض سے بھٹہ پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے جبکہ گلاب کولہی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ ورثا نے واقعے کا کوئی مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد متوفی کی لاش ورثا اپنے آبائی گاؤں لے گئے

مزید خبریں

Back to top button