پمز سانحہ:حکومت کا نومولود بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے نومولود بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کر دیاہے ۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے،مالی معاوضے سے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے،یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور کچھ مداوا کرنے کی کوشش ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔



