حکومت نے پٹرول1روپے 85 پیسے اورڈیزل1روپے75 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول  اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 29 اکتوبرکے لیے ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button