حکومت نے پیٹرول3روپے34 پیسےفی لیٹر،ڈیزل5روپے27پیسےفی لیٹرمہنگاکردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 19 اگست کیلئے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
حکومت کی جانب سے سے 19 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 334روپے54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



