حکومت نےپیٹرول 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر،ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی کردی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے جاری میکنزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 389 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 385 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 328 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز 331 روپے 95 پیسے رکھی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button