پیٹرول پر لیوی میں اضافہ، شرح 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا، جس کے بعد لیوی کی شرح دوبارہ 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے بعد نئی شرح 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث عوام پر مالی دباؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت میں براہِ راست شامل ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔



